اسلام آباد(آئی این پی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اٹک میں مسلم لیگ(ق) سے ملکر ضلعی حکومت بنانے کی منظوری دے دی ۔ بدھ کو یہ فیصلہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ق لیگ کے مرکزی رہنما طاہر صادق کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات میں اٹک میں ضلعی حکومت کے قیام پر غور وخوص کیا گیا۔