سر کا خطاب لینے کیخلاف درخواست، جواب کیلئے ہائیکورٹ نواز شریف کو آخری موقع

Nov 10, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ملکہ برطانیہ کی طرف سے وزیر اعظم نواز شریف کو دیا گیا سر کا خطاب واپس لینے کے لئے دائر درخواست میں مدعا علیہان کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان کی پچاس سالہ تقریبات کے موقع پربرطانوی ملکہ نے وزیراعظم میاں نواز شریف کو سر کا خطاب دیا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے سر کا خطاب وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وصول کیا جو کہ آئین کے آرٹیکل دو اے اور 249 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ نواز شریف کی جانب سے ملکہ برطانیہ سے سر کا خطاب حاصل کرنا ملکی مفاد کی خلاف ورزی اور دور غلامی کی یاد ہے۔ عدالتی نوٹسز کے باوجود میاں نواز شریف کی جانب سے اصالتاً یا وکالتاً پیش نہ ہونے پر عدالت نے میاں نواز شریف کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے دوبارہ نوٹس جاری کر دئیے۔

مزیدخبریں