ٹرمپ خطاب کیلئے سٹیج پر اہلیہ، بچوں اور بہن بھائیوں کو ساتھ لائے، آنجہانی بھائی کا ذکر بھی کیا

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کا بڑا حصہ خاندان کے نام رہا، سٹیج پر ٹرمپ کی بیوی بچے ،تمام بہن بھائی اور ان کے بچے بھی موجود تھے۔ صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد اپنے پہلے خطاب میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خاندان کو بہت زیادہ اہمیت دی، نہ صرف اپنے خاندان کے افراد کو اسٹیج پر بلایا بلکہ انکی تقریر کا بڑا حصہ اپنے خاندان کے ذکر پر مبنی تھا۔ 15 منٹ کے خطاب میں زائد وقت خاندان کے ذکر پر مبنی تھا۔ ٹرمپ نے اپنے والدین کے ساتھ اپنے آنجہانی بھائی کا ذکر کرنا بھی ضروری سمجھا۔

ای پیپر دی نیشن