کراچی (نوائے وقت رپورٹ + کرائم رپورٹر) منگھوپیر کراچی میں رینجرز اور دہشت گردوں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ رات گئے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔ ملزموں کیخلاف کارروائی کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ علاوہ ازیں مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اورنگی ٹائون میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو اغوا کرکے قتل کردیا۔ بوٹ بیسن کے علاقے میں نالے سے بھی ایک شخص کی نعش ملی جسے تشدد کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے 2 دہشت گردوں سمیت 7 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلئے گئے۔ لیاقت آباد میں کامیاب کارروائی کرکے دہشت گرد محمد شبیر عرف شبیر قصائی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گرد 1997 سے پولیس کو مطلوب تھا۔ جبکہ ندی کنارہ سندھی ہوٹل پل سے دہشت گرد عقیل عرف ایل ایم جی کو گرفتار کرکے دہشت گرد قبضے اور نشاندہی پر ایک ہینڈ گرنیڈ، ایک پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
کراچی: فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک، ایک اہلکار زخمی
Nov 10, 2016