کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان بار کونسل میں فوکل پرسن مقرر کرنے کی قرارداد کو معطل کردیا ہے۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس شفیع صدیقی پر مشتمل بینچ نے حامد خان گروپ کی جانب سے پاکستان بار کونسل میں فوکل پرسن مقرر کیے جانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ مدعیوں میں منیر اے ملک، رشید رضوی، انور منصور خان اور دیگر شامل ہیں۔ پاکستان بار کونسل نے قرارداد کے تحت بیرسٹر کامران مرتضیٰ کوفوکل پرسن کیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان بار کونسل کے 13ارکان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے قرارداد پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔ درخواست کی مزید سماعت 14 نومبر کو ہوگی۔
سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان بار کونسل میں فوکل پرسن مقرر کرنیکی قرارداد معطل کر دی
Nov 10, 2016