اسلام آباد: قتل کے ملزم کی سزائے موت ناکافی شواہد پر عمرقید میں تبدیل

Nov 10, 2016

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپر یم کورٹ نے قتل کیس کے ملزم کی سزائے موت ناکافی شواہد کے باعث عمر قید میں تبدیل کردی۔کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی تو ملزم کے وکیل احمد رضا قصوری نے بتایاکہ اپیل کنندہ محمد عمر نے تھانہ صدر جہلم کی حدود میں2005 ء میں باسط علی کو قتل کردیا تھا جس پر ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت سنائی، ہائی کورٹ نے فیصلہ برقرار رکھا تو ملزم محمد عمر نے اپنی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے ملزم اس وقت سے جیل میں ہے۔ ایسے ٹھوس شواہد موجود نہیں جن کی بناء پر ملزم کو سزائے موت دی جائے۔ جس پر عدالت نے ناکافی شواہد کی بنا پر ملزم کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کرتے ہوئے تحریری حکم جاری کر دیا۔

مزیدخبریں