ہرراے (سپورٹس ڈیسک ) سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ۔ آخری روز زمبابوے کو جیت کیلئے مزید 311رنز جبکہ سری لنکن کو تین وکٹیں درکا رہیں ۔میزبان ٹیم نے چوتھے دن491رنز کے تعاقب میں سات وکٹوں 180رنز بنا لئے ہیں ۔