پاکستان کیساتھ تعلقات مشترکہ مفادات پراستوار ہیں‘ امریکی سفیر

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ہمارے مشترکہ مفادات پر استوار ہے۔ یہ مفادات امن استحکام‘ سیکیورٹی اور خوشحالی ہیں۔ میں فخر سے یہ کہتا ہوں کہ ہم ہر سال ایک ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کو ایکس چینج پروگرام کے تحت امریکہ بھیجتے ہیں جن شعبوں میں یہ پاکستان جاتے ہیں وہ آج ہمارے پارٹنرز اور یہاں موجود ہیں۔ امریکی سفیر نے کہا کہ گزشتہ برس وائٹ ہا¶س میں صدر اوبامہ اور وزیراعظم نواز شریف نے اس بات کی تجدید کی تھی کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی بنیاد جمہوریت ہے۔ آج ہم امریکی اپنی جمہوریت کا عملی مظاہرہ دیکھ رہے ہیں۔ امریکی سفیر نے کہا کہ ہم امریکی ڈیکلریشن کی دو سو چالیسویں سالگرہ منا رہے ہیں آج ہم اپنے 45 ویں پنتالیسویں صدر کو منتخب کر رہے ہیں۔ امریکی سفیر نے امریکہ کی پریس کور کے خصوصی دستہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے امریکی صدارتی انتخاب کے موقع پر استقبالیہ میں اپنا کردار ادا کیا۔ امریکی سفیر نے سفارت خانہ میں صدارتی انتخاب کے موقع پر ایک پرکشش استقبالیہ ترتیب دینے پر سفارت خانہ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ سفیر نے استقبالیہ کا اہتمام کرنے والے ڈونرز اور میریٹ ہوٹل کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن