پاکستان میں سفارت کاری کی آڑ میں کام کرنے والے بھارتی خفیہ ایجنسیوں ”را“ اور ”آئی بی“ کے مزید 5 ایجنٹوں کو بے دخل کردیا گیا

لاہور(آئی این پی) پاکستان میں سفارت کاری کی آڑ میں کام کرنے والے بھارتی خفیہ ایجنسیوں ”را“ اور ”آئی بی“ کے مزید 5 ایجنٹوں کو بے دخل کردیا گیا۔ تخریب کاری میں ملوث مزید 5 بھارتی سفارت کاروں کو بدھ کو واہگہ کے راستے ملک سے بے دخل کردیا گیا۔ واہگہ کے راستے بھارت واپس جانے والے بھارتی سفارتی عملے میں راجیش کماراگنی ہوتری، امردیپ سنگھ، ٹوڈواٹا چی سمیت 5 افراد شامل ہیں۔ گزشتہ روز بھی 3 بھارتی سفارت کاروں کو اسلام آباد سے براستہ دبئی بھارت واپس روانہ کیا گیا تھا۔ پاکستان نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی اور ملک کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والے آٹھوں سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیا تھا۔
بھارتی سفارتکار

ای پیپر دی نیشن