غریب قوم کے اربوں روپے لوٹے گئے‘ لٹیروں کا کڑا احتساب کرنا ہو گا : شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال? نے اپنی فکر انگیز شاعری کے ذریعے خودی، اخوت، بھائی چارے، ایثار، قربانی، محبت اور محنت کا طاقتور پیغام دیا ہے اور علامہ اقبال کا یہ پیغام یقینا ہم سب کیلئے مشعل راہ تھا، ہے اور رہے گا۔ اگر اس شاندار پیغام کو آج سے 70 برس قبل ہم اپنی زندگیوں میں سمو لیتے تو آج پاکستان آسمانوں کی بلندیوں کو چھو رہا ہوتا۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کریںگے تو ترقی کے راستے آسان ہو جائیں گے۔ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے پوری قوم کو یکجان دو قالب کی طرح متحد ہونا ہو گا۔ مزار اقبال? پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے بحیثیت قوم بہت وقت ضائع کیا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اس پر رونے دھونے کے بجائے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھا جائے۔ علامہ اقبال? نے جو پیغام دیا اسی کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے امیر اور غریب کے درمیان تفاوت کو ختم کرنا ہوگا اور اس کے ساتھ وسائل پر چھینا جھپٹی کا خاتمہ ضروری ہے، اسی طر ح غریب قوم کے اربوں روپے لوٹے گئے اور قومی وسائل پر بے دردی سے ڈاکہ ڈالا گیا، ماضی کی غلطیوں سے اجتناب کرتے ہوئے شفاف طریقے سے لٹیروں کا کڑا احتساب کرنا ہو گا اور اس شفاف احتساب سے قوم کی منزل آسان ہوگی اور آئندہ کا راستہ سہل ہو جائے گا۔ سی پیک نے پاکستان میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے اور سی پیک کے تحت توانائی اور منصوبے انتہائی تیز رفتاری سے مکمل ہو رہے ہیں۔ باشعور عوام نے دھرنے والوں کا دھڑن تختہ کر دیا ہے اورعوام نے 2 نومبر کو احتجاج کی کال دینے والے لوگوں کو یکسر مسترد کیا ہے۔ پاکستان اب آگے بڑھے گا اور اپنی منزل حاصل کرے گا۔ اسلام آبادکو لاک ڈا?ن کرنے کا اعلان غیر قانونی عمل تھا اور عوام اس سے لاتعلق رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اچانک گریٹر اقبال پارک کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے گریٹر اقبال پارک کے کاموں اور پارک کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور ڈویڑن اور ڈی جی پی ایچ اے نے وزیراعلیٰ کو منصوبے پر ہونے والی پیش رفت اور اب تک ہونے والے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے جو ہماری نئی نسلوں کو نظریہ پاکستان کی اہمیت سے روشناس کرائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان قائداعظم? کی ولولہ انگیز قیادت میں عظیم قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا ہے اور عظیم وطن کیلئے آگ اور خون کے دریا عبور کئے گئے۔ منصوبے میں تحریک پاکستان کے حوالے سے ہسٹری میوزیم بنایا جا رہا ہے۔
شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...