سعید الزماں صدیقی لکھنﺅ میں پیدا ہوئے‘ زرداری کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار تھے

کراچی (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) سابق چیف جسٹس‘ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی یکم دسمبر 1937ءکو بھارت کےشہر لکھنﺅ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم لکھنﺅ سے حاصل کی۔ 1954ءمیں انہوں نے ڈھاکہ یونیورسٹی سے انجینئرنگ میں گریجویشن کی۔ جامعہ کراچی سے انہوں نے 1958ءمیں وکالت کی تعلیم حاصل کی۔ سعید الزماں صدیقی 2008ءمیں سابق صدر آصف علی زرداری کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں وکالت بھی کی۔ سندھ ہائیکورٹ کے جج بنے اور 1990ءمیں چیف جسٹس آف سندھ ہائیکورٹ یکم جولائی 1999ءسے 26 جنوری 2000ءتک پاکستان کے پندرہویں چیف جسٹس رہے۔ سعیدالزمان صدیقی نے مشرف دور حکومت میں پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری رائے میں آئین پاکستان کا حلف اٹھانے کے بعد پی سی او کے تحت حلف لینا آئین سے انحراف ہوگا۔ یہ عمل جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کی نفی کرتا ہے۔ جسٹس سعید الزمان صدیقی 1980ءمیں رکن الیکشن کمشن بھی رہ چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...