خبرلیک کے معاملے پرتشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی کے پہلے متوقع اجلاس کی صدارت جسٹس ریٹائرڈ عامر رضاخان کریں گے۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ طاہرشاہ زیب،محتسب پنجاب کے نجم سعید،ڈائریکٹرایف آئی اے اجلاس میں شامل ہوں گے۔ کمیٹی میں تین خفیہ اداروں آئی ایس آئی ،آئی بی اور ایم آئی کے حکام بھی شریک ہونگے۔ واضع رہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وزرات داخلہ نے سات نومبرکو کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ تحقیقاتی کمیٹی خبرلیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کرکے ذمے داروں کا تعین کرے گی اور ایک ماہ میں رپورٹ وزیر اعظم نوازشریف کو پیش کرے گی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر اجلاس کی کارروائی کو خفیہ رکھا جائے گا۔