میرے حسینؓ (چودھری عبدالخالق)

حسینؓ تیرے چاہنے والوں کی خیر ہو

تجھ پر سلام بھیجنے والوں کی خیر ہو
جگرِ رسول فاطمہ‘ شیر خدا علیؓ
حسینؓ تیرے پالنے والوں کی خیر ہو
تجھ کو جو دیکھتے ہیں صد احترام سے
ایسے تمام دیکھنے والوں کی خیر ہو
سارا زمانہ کہتا ہے میرے حسینؓ ہیں
حسینؓ تیرے ماننے والوں کی خیر ہو
تیری بے چارگی پر آنسو جو بہائیں
رنج و الم میں ڈوبنے والوں کی خیر ہو
قتل حسینؓ اصل میں مرگِ یزید ہے
اس فلسفے کو جاننے والوں کی خیر ہو

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...