چوک میتلا(خبر نگار) چوک میتلا کے نواحی چک نمبر160ڈبلیو بی میں زیر زمین پا نی کڑوا اور کھارا ہے جس کی وجہ سے گو رنمنٹ کی طرف سے چک میں واٹر سپلائی کی لائن لگائی گئی مگر چند ماہ چلنے کے بعد واٹر سپلائی کی لائن بند ہو گئی اور مجبور ہو کر شہری دو بارہ کڑوا اور کھارا پانی پینے پر مجبور ہیں کڑوا اور کھارا پا نی پینے سے شہری متعدد مہلک بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں شہریوں سجاد سندھو رانا سراج زاہد محبوب عالم سلیم طارق وقاص ظفر اقبال و دیگر نے ڈی سی وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔