خانیوال (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت نے کہا کہ ضلع خانیوال کوامن کا گہوارہ بنانے کیلئے سخت حکمت عملی اپناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کو انصا ف کے کٹہرے میں لایا جارہا ہے کیونکہ شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔شہریوں کو بھی چائیے کہ وہ پولیس کیساتھ اپنا مثبت تعاون برقرار رکھیں تاکہ خانیوال کو کرائم فری بنایا جاسکے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سننے کے دوران کیا ۔اس موقع پر ضلع خانیوال کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں نے اپنے مسائل پیش کیے جنہیں ڈی پی او زاہد نواز مروت نے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔