ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کاخودکوکنواری ظاہر کر کے دوسری شادی کرنے پرمقدمہ درج نہیں کرنیکے خلاف درخواست پرایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ سے 25 نومبر کو جواب طلب کر لیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان کیمحمد انورنے درخواست دائر کی تھی کہ اس کی شادی سلمیٰ بی بی سے دسمبر 2010 ء میں ہوئی جس سے اس کا بیٹا سلمان بھی زندہ حیات ہیبعدازاں ناچاقی پر بیوی سے علیحدگی ہوگئی اورمعاملہ فیملی کورٹ میں زیرسماعت ہے اوروہ اپنے بیٹیکا خرچہ عدالت میں جمع کرارہا ہے۔تاہم اس کی بیوی نے مئی 2013 ء میں نے خود کو کنواری ظاہر کر کے دوسری شادی کر لی ہے جس پرپولیس تھانہ دہلی گیٹ کو درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا جارہاہے اس لئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔