بھیک مانگتے ہوے 7 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا

ملتان (لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے ہوئے سالہ جمیل ولد واحد بخش 12 سالہ رضوان ولد کریم بخش 12 سالہ اسرار ولد بشیر 13 سالہ عبدالرحمٰن ولد رستم10 سالہ فرحان ولد اصغر‘ 8 سالہ فیضان ولد اصغر12 سالہ علی رضا ولد خوشی محمد کو شہر کے مختلف علاقوں سے لاوارث بھیک مانگتے ہوئے حفاظتی تحویل میں لے کر ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو کے میڈیا کوارڈینیٹر نوید مختار نے نوائے وقت کی وساطت سے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بچے معصوم ہوتے ہیں ان کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر والدین گھروں میں بڑی سزائیں دینے کی بجائے انہیں پیار و محبت اور شفقت بھر ے انداز میں سمجھائیں تاکہ بچے گھر جیسی عظیم پناہ گاہ کو نہ چھوڑیں۔ 

ای پیپر دی نیشن