برسبین(این این آئی) تسمانیہ کیخلاف شیفلڈ شیلڈ میچ میں کوئنز لینڈ کے اوپنر جوئے برنز پر ڈسپلن توڑنے پرمیچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیاگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شیفلڈ نے گذشتہ دن دوسری اننگز میں 70رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ سے اسٹمپس کو ہٹ کیا تھا ٗیہ مقابلہ ان کی ٹیم نے 7 وکٹ سے جیت لیا، انھیں آؤٹ کرنے پر حریف پلیئرز خوشیاں منارہے تھے تاہم اسی دوران برنز نے پویلین واپسی سے قبل بیٹ سے ہٹ لگاکر وکٹ گرا دی تھی۔سی اے نے اس حرکت کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا۔واضح رہے کہ برنز نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا ہے۔
جوئے برنز پر ڈسپلن توڑنے پرمیچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ
Nov 10, 2017