فاروق ستار کے مسائل کا اندازہ ہے اتحاد نہیں انضمام ہوا تھا: مصطفی کمال

کراچی (آئی این پی) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ ایم کیو ایم میں مائنس فاروق ستار ہو، ان کے مسائل کا اندازہ ہے، ایم کیو ایم کا نام بانی سے منسلک ہے جسے ہمیں تبدیل کرنا ہے، فاروق ستار نے کہا کہ ہم ایک نام، منشور اور نشان پر الیکشن لڑیں گے، انکی بات کو حتمی سمجھتا ہوں، ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد نہیں انضمام ہوا تھا، ایم کیو ایم بانی کی تھی، ہے اور رہے گی، ملاقاتوں میں فاروق ستار اکیلے نہیں ہوتے تھے۔ وہ نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے اتحاد کا فیصلہ راتوں رات نہیں ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...