شرجیل میمن کو جیل میں وی آئی پی پروٹو کول حکام کو مہنگا پڑ گیا

Nov 10, 2017

کراچی (وقائع نگار) احتساب عدالت نے شرجیل انعام میمن کا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے سے متعلق جیل حکام سے 3 روز میں وضاحت طلب کرلی۔ محکمہ اطلاعات میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کے کرپشن ریفرنس سے متعلق جیل سپرنٹنڈنٹ کو سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی وی آئی پی ٹریٹمنٹ مہنگی پڑ گئی۔ اجازت کے بغیر میڈیکل بورڈ بنانے پر عدالت برہم ہوگئی۔ احتساب عدالت نے جیل سپریڈنٹ کو وضاحتی نوٹس جاری کردیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ سے 3 روز میں وضاحت طلب کرلی گئی۔ عدالت نے وضاحتی نوٹس میں استفسار کیا ہے کہ کس کی اجازت سے شرجیل میمن کیلئے میڈیکل بورڈ بنایا گیا؟ احتساب عدالت جیل میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق سیکریٹری صحت کو بھی خط ارسال کردیا۔ خط کے متن کے مطابق جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ خط میں پوچھا گیا کہ جیل ہسپتال میں کتنے ڈاکٹرز، کتنا بجٹ اور کیا سہولیات موجود ہیں ؟ باہر سے کتنے ڈاکٹرز کب کب آتے ہیں بتایا جائے۔ جیل جانیوالے اعلی سرکاری ملازمین ملزمان کو جیل ہسپتال میں کیوں داخل نہیں کیا جاتا۔ کیا جیل میں ان کے علاج کی سہولت موجود نہیں۔
شرجیل میمن / جیل پروٹو کول

مزیدخبریں