لاہور (وقائع نگار خصوصی) عدلیہ مخالف بیانات دینے پر مریم نواز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ نظر ثانی درخواستوں کے فیصلے کے بعد توہین آمیز ٹوئٹ کیے گئے اور عدلیہ کا مذاق اڑایا گیا۔ عدالت مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
توہین عدالت درخواست