;;حسن‘ حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق سماعت 14 نومبر کو ہوگی

Nov 10, 2017

اسلام آباد(نا مہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت میںشریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز کے سلسلے میں نواز شریف کے بیٹوںحسن نواز اور حسین نوازعدالت کی جانب سے بذریعہ اشتہارطلبی کو 30دن گزر گئے ہیں لیکن وہ تاحال عدالت کے سامنے پیش نہیںہوئے۔حسن نواز اورحسین نوازکواشتہاری قراردینے اوراثاثوں کی ضبطگی سے متعلق سماعت 14نومبرکوہوگی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عدم پیشی پر دونوں کا کیس شریف خاندان کے کیس سے الگ کررکھا ہے۔عدالت کی جانب سے جاری اشتہار میں کہا گیا ہے کہ30دن میں پیش نہ ہوئے تومفرور ملزموں کواشتہاری قرار دیا جائےگا۔
حسن/ حسین

مزیدخبریں