پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے سازگار ماحول کی ضرورت ہے: بھارت

اسلام آباد + نئی دہلی (سپیشل رپورٹ+ آن لائن) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کےلئے ایک سازگار ماحول ہونا چاہئے۔ ایسا ماحول جو کہ دہشتگردی سے پاک ہو۔ یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز اس سوال کے جواب میں کہی جس میں ترجمان سے پوچھا گیا تھا کہ پاکستان سے یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ پاکستان بھارت مذاکرات کی بحالی پر غور ہو رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ پاکستان بھارت بات چیت کےلئے ساز گار ماحول ہونا چاہتے۔ ایسا ماحول جو دہشتگردی سے پاک ہو۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان کے دوران مارچ 2015ءمیں یہ طے ہوا تھا کہ دونوں ملکوں میں جامع مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوگا۔ لیکن اس کے بعد پٹھانکوٹ کا واقعہ ہوگیا۔ جس سے مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوگیا۔

بھارت

a

ای پیپر دی نیشن