اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی سیکرٹری برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سردار احمد نواز سکھیرا نے پیرس میں یونیسکو جنرل کانفرنس میں شرکت کی اور پاکستان کی نمائندگی کی۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے یونیسکو کے کلچرل کمیشن اور کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن کمیشن کے اجلاسوں میں شرکت کی سیکرٹری احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ پاکستان قدیم ثقافتوں اور تہذیبوں کی سرزمین ہے۔ انہوں نے معاشرے کی مختلف کمیونٹیز کے ثقافتی مقامات کے احترام، فروغ اور ان کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے پر زور دیا۔ احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ حکومت پاکستان صحافیوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔
سیکرٹری اطلاعات