وزارت توانائی نے 90 ارب خسارہ کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی سفارشات مکمل کر لیں

لاہور(آئی این پی)بجلی چوری اور بل نہ دینے کا خسارہ ہمیشہ کی طرح عوام سے وصول کیا جائیگا' وزارت توانائی نے 90 ارب روپے خسارہ پورا کرنے کے لیے سفاشارت تیار کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اداروں کی نااہلی اور بد انتظامی کا خمیازہ اب عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ ساڑھے چار سال حکومت یہ کہہ کر عوام کو خوش کرتی رہی کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن حقیقت میں حکومت بجلی چوری کو روکنے اور بل کی سو فیصد وصولی کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے، بجلی چوروں کو کٹہرے میں لانے کی بجائے ہمیشہ کی طرح 90 ارب کا بوجھ بھی عوام پر ہی ڈالا جائے گا۔
خسارہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...