لاہور(سٹاف رپورٹر) تھانہ غازی آباد کے علاقہ میں دوسری شادی کی ضد پر بیوی نے خاوند کو چھری مار دی جبکہ خاوند نے بھی بیوی کو جواباً چھری مار کر زخمی کر دیا۔ طبی امداد کیلئے دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ غازی آباد کے علاقہ میں قاسم اور اس کی بیوی ساجدہ نے جھگڑے کے دوران ایک دوسرے کو چھری مار دی۔ چیخ وپکار کی آواز سن کر جب محلہ دار ان کے گھر گئے تو دونوں کو زخمی حالت میں دیکھ کر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور میاں بیوی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاسم کی دوسری شادی کی ضد پر دونوں میاں بیوی قاسم اور ساجدہ کا جھگڑا ہوا۔
چھری کے وار
لاہور: دوسری شادی پر جھگڑا، میاں بیوی کے ایک دوسرے پر چھری کے وار، دونوں زخمی
Nov 10, 2017