کراچی(اسپورٹس رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کرکٹ اسٹیڈیم کا انتظام سٹی وارڈن کے ایڈیشنل ڈائریکٹراور کے ڈی ایکے ملازم کے حوالے کر دیا،تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد،بلاک ایل میں انتالیس برس قدیم ایسٹرن کرکٹ گرائونڈ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد کے ایم سی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل،ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کیانجینیئر سے خود قبضہ حاصل کر لیا تھا، قبل ازیںگرائونڈ ایسٹرن کرکٹ کلب کے زیر انتظام تھا، کلب کے صدر شمس الرحمان شمس کے مطابق کے سی سی اے زون چھ میں انیس سو بیاسی سے رجسٹرڈ گرائونڈ پر کلب نے انتظامات سنبھالے ہوئے تھے جبکہ گرائونڈ کی زمین کوچائنا کٹنگ اور قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کے بعد کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کی گئی تھیں،دو برس کی مددت میں مزکورہ گراونڈ پر تعمیر کیے جانے والے اسٹیڈیم کا نو ستمبر کومیئر کراچی وسیم اختر نے افتتاح کیا اورکلب کو اپنے بھر پور تعاون کا یقنین دلایا،لیکن حیرت انگیز طور پر تیرہ ستمبر کو کے ایم سی کے سینیئرڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ ریکری ایشن نے نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے اسٹیڈیم کیا نتظامی معاملات سٹی وارڈن کے ایڈیشنل ڈائریکٹرمحمد کامران اور زون دو کے سنگھم اسپورٹس کرکٹ کلب کے محمد ایازمنشی کو سونپ دیے جبکہ ایازمنشی کے ڈی اے کے ملازم ہیں، شمس الرحمان شمس نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ گرائونڈ کا انتظام دوبارہ ایسٹرن اسٹار کرکٹ کلب کے حوالے کیا جائے۔