لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعة الدعوة شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی و تخریب کاری میں بھارت ملوث ہے۔ افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے دہشت گردی کے اڈے بن چکے ہیں۔کوئٹہ میں پولیس موبائل پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔افواج پاکستان اس ملک کے لئے لازوال قربانیاں پیش کر رہی ہیں۔حکومت مصلحت پسندی چھوڑ کر بھارت کی دہشت گردی کو پوری دنیا پر بے نقاب کرے، بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پر کشمیر میں بدترین ظلم و ستم ڈھا رہا ہے اور اس خطہ میں مسلمانوں کو قتل و غارت گری میں الجھانے کی کوششوں میں پیش پیش ہے تاکہ مسلمان اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی مدد نہ کر سکیں، ہمیں ان سازشوں کو بخوبی سمجھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دینا ہوں گی۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کوئٹہ میں پولیس موبائل پردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداءکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل دے اور زخمیوں کو اللہ تعالیٰ جلد صحت عطاءفرمائے۔حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ناکام بنانے اور بلوچستان، سندھ و دیگر صوبوں میں دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ قتل و غارت گری پروان چڑھانے کیلئے بے پناہ وسائل خرچ کر رہا ہے۔
عبدالرحمان مکی