رائے ونڈ: عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ شروع، دنیا بھر سے مندوبین کی آمد جاری

رائے ونڈ (نامہ نگار) رائے ونڈ میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا، پاکستان سمیت دنیا بھر سے تبلیغی مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ریلوے سٹیشن اور لاری اڈوں پر مندوبین کا ہجوم ہے، اجتماع کو جانے والی ٹرانسپورٹ نے شرکاءکی جیبیں کاٹنا شروع کر رکھی ہیں، پہلے کی طرح اس بار بھی محکمے نے اپنے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، تبلیغی جماعت کے ڈنڈا بردار کارکنان اپنے فرائض بھی حسب معمول انجام دے رہے ہیں، مضر صحت اشیاءبیچنے والوں کو اس بار کھلی چھٹی ہے، تبلیغی اجتماع کے ارد گرد سینکڑوں عارضی دکانیں قائم ہو چکی ہیں جن سے مقامی زمیندار اجتماع کے دنوں میں سال بھر کی کمائی کرلیتے ہیں، یہ سب کچھ ٹاﺅن انتظامیہ اور سٹی پولیس کی معاونت سے ممکن ہوتا ہے، تبلیغی اجتماع کے دوران ہر نماز کے بعد علماءکرام کے بیانات کا سلسلہ جاری رہتا ہے، اس بار مولانا نذرالرحمان، مولانا محمد ابراہیم، مولوی خورشید، مولانا طارق جمیل، مولانا احمد بہاولپوری، مولوی عبدالرحمن، مولوی اسماعیل، مولانا یعقوب کے بیانات کے شیڈول جاری کئے گئے ہیں، تمام علماءکرام کے بیان کا کوئی خاص وقت طے نہیں ہوتا نہ ہی ان کے بیان سے پہلے یہ بتایا جاتا ہے۔ علماءکرام اپنے بیانات میں دعوت و تبلیغ کے مشن کو اپنانے کی ترغیب دیتے ہیں ان کا مو¿قف یہی ہوتا ہے کہ سب کچھ اللہ ہے کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہر اﺅ، اللہ کا پیغام اور آخری رسولﷺ اور صحابہ کرام اور خلفائے راشدین نے امت تک پہنچا نے کا فریضہ انجام دیا، اب اس نیک کام کے فریضہ کو قیامت تک آگے پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، دنیا میں پیش آنے والی تمام آفتیں دین سے دوری کا نتیجہ ہیں، ہم اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں تو کوئی مشکل باقی نہیں رہے گی، اجتماعی دعا اتوار کو ہوگی۔ رائےونڈ میں منعقدہ سالانہ 67ویں عالمی عظیم الشان تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا آغاز امیر جماعت 90سالہ بزرگ مولانا عبدالوہاب کے بیان سے ہوا ہے۔ بعدازاں نماز عصر کے بعد مولانا نذر الرحمٰن نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی نازل شدہ شریعت کی تبلیغ کا اہم ترین فریضہ ابتدائے انسانیت سے جاری ہے، قیامت تک جاری رہے گا، تبلیغ دین کا عظیم کام اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ بندوں سے لیا، ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر اللہ کے ہی پیغام کو بنی نوع انسان تک پہنچانے کا عظیم فریضہ انجام دیتے رہے، دین کی دعوت کو پوری انسانیت تک پہنچانا امت مسلمہ کے فرائض میں شامل ہے جسے نبھانے، مسلم امہ کو اس پر لگانے کےلئے تبلیغی جماعت بطریق احسن اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہے، تبلیغی پنڈال اور گردونواح میں شدید دھند، سموگ کے باوجود فرزندان توحید اجتماع گاہ میں موجود ہیں۔ پنڈال میں رائےونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کےلئے آنے والے کوہاٹ کے مندوبین کو چکوال کے قریب پیش آنے والے حادثے میں شہید ہونے والوں کےلئے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی، پنڈال میں حلقہ بندیوں کے مطابق شمالی علاقوں اور دیگرز ڈویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ سکیورٹی اداروں کی طرف سے اجتماع گاہ تک پہنچنے کےلئے راستے میں جگہ جگہ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
اجتماع

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...