ختم نبوت مسودے میں ترمیم کے ذمہ داران سز ا سے بچ نہیں سکیں گے: رانا ثناءکی داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری کے بعد صحافیوں سے گفتگو

Nov 10, 2017

لاہور (صباح نیوز) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا ءاللہ خاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی حکومت عقیدہ ختم نبوت کی محافظ ہے۔ ختم نبوت ڈرافٹ میں ترمیم کے ذمہ داران سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ احتجاج کرنے والے علماءکرام حکومت پر اعتماد کریں اور اس یقین دہانی کے ساتھ احتجاج ختم کریں کہ اس ضمن میں کسی سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر حاضر ی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اوقاف ومذہبی امور زعیم قادری ، سیکرٹر ی اوقاف عبدالجبار شاہین ، ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اور ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر نور محمد اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ رانا ثناءنے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر کوئی کامل مسلمان نہیں ہو سکتا۔
رانا ثنائ

مزیدخبریں