سعودی فرماں روا کی منظوری کے بعد زمزم کنوئیں کی بحالی،منصوبے پر عمل درآمد شروع

Nov 10, 2017

ریاض(ای این آئی)سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی منظوری کے بعد مکہ مکرمہ میں امورِ حرمین پریذیڈنسی نے زمزم کے کنوئیں کی بحالی سے متعلق منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری تصاویر میں درجنوں کاریگر مشینوں کے ساتھ مطاف کے صحن کے مشرقی حصے میں کھدائی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ سکیورٹی اہل کاروں کی جانب سے طواف کرنے والوں کو حرم کی مختلف منزلوں پر تقسیم کرنے کے نتیجے میں مطاف میں طواف کا عمل بنا کسی رکاوٹ جاری رہتا ہے۔حج اور عمرے کے امور سے متعلق تاریخی محقق احمد حلبی نے عرب ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ مذکورہ منصوبہ سات ماہ کی مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں