واشنگٹن (آئی این پی) پاکستان کی معیشت کو خطرات میں اضافہ ہورہا ہے‘ ورلڈ بنک نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی‘ ادائیگیوں کا بگڑنا سب سے بڑا خطرہ ہے‘ مہنگائی کی شرح میں بتدریج اضافہ ہوگا۔ ورلڈ بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کو خطرات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ادائیگیوں کا توازن کا بگڑنا سب سے بڑا خطرہ ہے۔ مہنگائی کی شرح میں بتدریج اضافہ ہوگا۔ مالی سال 2018 میں مہنگائی کی شرح 6 فیصد رہے گی۔ مالی سال 2019 میں مہنگائی کی شرح سات فیصد رہنے کا خدشہ ہے ۔ معاشی ترقی کی شرح 5.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ مالی سال 2018 میں معاشی ترقی کی شرح 5.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
پاکستانی معشیت کوخطرات بڑھ رہے ہیں ، مہنگائی میں اضافہ ہوگا : عالمی بنک
Nov 10, 2017