نیٹو ممالک کا افغانستان میں مزید فوج بھیجنے پر اتفاق نہ ہو سکا

برسلز+کابل ( اے ایف پی+آن لائن) طالبان کیخلاف لڑائی میں افغان فورسز کی معاونت کیلئے کتنے مزید فوجی بھیجے جائیں نیٹو کے ممالک اتفاق نہ کر سکے۔ رواں ہفتے مزید 3ہزار اہلکار بھیجنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ امریکی جنرل جان نکلسن نے کہا 16سالہ جنگ کے حوالے سے 2018ء میں تبدیلی نظر آئے گی۔ افغان فورسز مومنیئم حاصل کرکے حملے تیز کریں گی۔ نکولسن نے الزام لگایامقامی شدت پسندوں کو پاکستان سے آنیوالے جنگجوئوں کی مدد حاصل ہے افغان کمانڈوز کی تعداد دوگنا ہونے کا اشارہ دیا۔افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین طالبان ہلاک، سات زخمی ہوگئے ۔

ای پیپر دی نیشن