کراچی (نوائے وقت رپورٹ) حکومت سندھ نے 27 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا جن مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں سانحہ نشتر پارک‘ سانحہ عباس ٹاؤن‘ کورکمانڈر حملہ کیس‘ چار فوجی ارکان کے قتل اور دیگر مقدمات شامل ہیں۔