آل راﺅنڈر عماد وسیم گھٹنے کی انجری کا شکار

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔ عماد وسیم کو حال ہی میں پاکستان سپر لیگ سیزن IIIکے لئے کراچی کنگزکا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عماد وسیم کو ڈاکٹرز نے ایک ماہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کسی بھی قسم کی لاپرواہی برتنے سے منع کیا ہے جس کے باعث عماد وسیم اب نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ آل راﺅنڈر کی انجری کی نوعیت زیادہ سنجیدہ نہیں‘ علاج کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور طلب کر لیا گیا ہے ۔

عماد وسیم کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری بھی انجری کا شکار ہیں اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں 4 سے 6 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔عماد وسیم پاکستان کے لیے 30 ون ڈے اور 25 ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن