سعودی عرب میں پہلی بارخواتین کیلئے باسکٹ بال چیمپئن شپ کی منظوری

منامہ ( سپورٹس ڈیسک) سعودی عرب میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے اور پہلی مرتبہ خواتین کی باسکٹ بال چیمپئن شپ کی منظوری دےدی گئی ‘سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کی رکن لینا المائینہ نے بتایاکہ وزارت صحت کی سپورٹس اتھارٹی کی جانب سے سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ویمن سپورٹس چیمپئن شپ کی اجازت دینے پر حکام کی شکرگزار ہیں۔

، ایسی غیرنصابی سرگرمیوں سے خواتین میں تیزی سے پھیلنے والے چھاتی کے کینسر سے بچاﺅ میں بھی مدد ملے گی۔ جدہ کی دارالحکم یونیورسٹی کی جانب سے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی میں باسکٹ بال کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ چیمپئن شپ کے دوران کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی میں مرد حضرات کا داخلہ سختی سے بند ہوگا۔خواتین کے ٹورنامنٹ میں تماشائی بھی صرف خواتین ہی ہوں گی، ٹورنامنٹ کے ٹکٹ 100 سعودی ریال میں دستیاب ہونگے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے نئی اصلاحات کی جارہی ہیں جن میں پہلے مرحلے میں خواتین کو گاڑی چلانے اور پھر انہیں اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز دیکھنے کی اجازت دی گئی اور اب خواتین کو باسکٹ بال چیمپئن شپ کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...