ایبٹ آباد (اے پی پی) محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ناکہ کے دوران موٹرکارسے 25 لاکھ روپے مالیت کا نایاب پرندہ برآمد کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق میر زمان ولد اللہ بخش نامی شخص نے 25 لاکھ روپے مالیت کا فالکن پرندہ اپنی کار میں خفیہ طور پر ٹانک سمگل کر کے لے جا رہا تھا جہاں سے یہ پرندہ دوبئی بھیجا جانا تھا تاہم خفیہ اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے جھاری کس چیک پوسٹ پرگاڑی کو روک کر تلاشی کے دوران فالکن نامی پرندہ صبط کر لیا اور پرندہ سمگل کرنے والے ملزم زمان اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان پر 25 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا اور قیمتی اور نایاب پرندے(فالکن) کو قبضہ میں لے کر پشاور چڑیا گھر منتقل کر دیاہے ۔
محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ناکہ کے دوران گاڑی سے 25 لاکھ روپے مالیت کا نایاب پرندہ برآمدکرلیا
Nov 10, 2017