لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ نے پنجاب کی 56کمپنیز کی آمدن اور ٹیکس ادائیگی کا ریکارڈ طلب کرنے کے لیے دائر متفرق درخواست پر ایف بی آر اور پنجاب حکومت سے وضاحت طلب کر لی۔ جسٹس شاہد کریم نے پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب کی 56کمپنیز نے 80 ارب سے ذائد کی کرپشن تو کی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ کمپنیز ٹیکس ادا نہیں کر رہی. کمپنیز نے آمدن اور منافع کی رقم چھپائی ہیں.اور ٹیکس کی رقم ادا نہ کرنے سے بدنیتی صاف ظاہر ہے.کمپنی نے ٹیکس کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی جو کہ قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
جواب طلب
56 کمپنیوں کی آمدن، ٹیکس کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست، ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت، ایف بی آر سے جواب مانگ لیا
Nov 10, 2017