بیول( نامہ نگار) اقبال کی فکرآفاقی ہے جس سے ہردور میںاستفادہ کیاجاسکتاہے، اقبال نے ہمیں بے معنی فکرکا عصاٹیکنے سے منع کرتے ہوئے عمل کادرس دیاہے، ان کی دوررس نگاہ نے تصورپاکستان کے ساتھ ساتھ ہمیں قائد اعظم بھی ڈھونڈ کردیا۔ ان خیالات کااظہارگورنمنٹ ہائی سکول مرزاکمبیلی میں یوم اقبال کی تقریب سے ماہرین تعلیم محمدجاویدچشتی، نبیل نصیرملک،محمداعظم بھٹی، فیاض احمد، سیدکامران حسین شا ہ سمیت طلبہ نے بھی کیا۔تقریب کی صدارت ہیڈماسٹرادارہ مرزاندیم بشیر نے کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ اقبال نے درس خود ی سے امہ کوبیدارکرنے کی سعی کی، بہت عرصہ پہلے اقبال نے کہاتھاکہ قوموں کی تاریخ میں نازک وقت اس امرکامتقاضی ہوتاہے کہ کوئی بھی قوم اپنی موجودہ حالت پر غور کرتے ہوئے مستقبل کی تابناکی کے لئے لائحہ عمل طے کرے۔ اس موقع پر ماہرین تعلیم عمرفاروق، محمد حسیب، محمداعجاز،محمدرمضان، جنیدقریشی،راجہ عبد الرشید وینس اوردیگربھی موجودتھے۔ طلبہ نے شاعر مشرق کاکلام پیش کرکے خوب دادسمیٹی۔
اقبال کی فکرآفاقی سے ہردور میںاستفادہ کیاجاسکتاہے، مقررین
Nov 10, 2017