گذری اور دہلی کالونی میں تجا وزات کا صفایا ‘ ٹریفک کی روانی بحال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی گزری اور دہلی کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، ٹریفک کی روانی متاثرکرنے والی رکاوٹیں صاف کر دی گئیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے گزری پل کے نیچے پی این ٹی کالونی جانے والی گلیوں جبکہ دہلی کالونی کے عقب میں واقع بازار میں قائم ہوٹلوں، اشیاء خورد ونوش کی دوکانوں جبکہ ٹھیلوں، پتھاروں سمیت ٹریفک کی روانی میں حائل ہونے والی روکاوٹیں ہٹادی گئیں۔ علاقے میں قائم دوکانوںکے اضافی اور غیر ضروری چھجے اورسن شیڈز بھی صاف کر دیئے گئے۔ آپریشن میں سی بی سی کے انسداد تجاوزات عملے کے علاوہ پولیس نے بھی حصہ لیا۔ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے انفورسمنٹ سیل انچارج سہراب علی کے مطابق چیف ایگزیکٹو سی بی سی رانا کاشف شہزاد کی ہدایات پر ہونے والے آپریشن کے دوران وہ تمام اشیاء قبضے میں لی گئی، جو غیر قانونی طور پر گلیوں اور سڑکوں پر قائم کی گئی تھیں، اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن رہی تھی۔ جبکہ کہ رکاوٹیں قائم کر نے کی مد میں ذمہ داروں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزری کے پل کے نیچے پارک گاڑویوں کے خلاف براہ راست کاروائی کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن