لاہور (خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی نے پنجاب میں سینٹ کی دونوں نشستوں پر مسلم لیگ ن کوووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے پنجاب میں پارلیمانی پارٹی لیڈر حسن مرتضیٰ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ سینٹ کی دونوں نشستوں پر ن لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔ ہمارا مقابلہ فاشسٹ جماعت سے ہے جس کا ساتھ نہیں دیا جا سکتا۔ علاوہ ازیں الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ 10 میں سے 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ جنرل نشست پر پی ٹی آئی امیدوار ولید اقبال اور مسلم لیگ ن کے سعود مجید میں ون ٹو ون مقابلہ، خواتین کی نشست پر تنزیلہ عمران، سائرہ افضل تارڑ اور سیمی ایزدی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
سینٹ / فیصلہ