بے گناہوں پر ظلم ڈھانے والے آج قدرت کے انتقام کا شکار ہیں: طاہرالقادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ بے گناہوں پر ظلم ڈھانے والے آج قدرت کے انتقام کا شکار ہیں، جن جیلوں میں ہمارے بے گناہ کارکنوں کو حبس بے جا میں رکھا گیا وہی جیلیں آج اشرافیہ کا ٹھکانہ بنی ہوئی ہیں،یہ ابتدا ہے ہم اس کی انتہا بھی دیکھیں گے ،ظالم اسی دنیا میں اپنے عبرتناک انجام کو پہنچیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شریف دور حکومت میں جھوٹے مقدمات سے بری ہونے والے کارکنوں سے ملاقات میں کیا۔ قائد تحریک منہاج القرآن نے کارکنوں کو ظہرانہ بھی دیا اور ان کی ظلم کے خلاف جدوجہد اور جذبہ استقامت کو سراہا، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ جس ظالم نظام کے خلاف کارکنوں نے طویل جدوجہد کی، قربانیاں دیں، عوامی شعور بیدار کیا، آج اس نظام کے خلاف ہر سطح سے صدائے احتجاج بلند ہورہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن