دو ایڈیشنل سیشن اور 22 سول ججز کیخلاف محکمانہ کارروائی ختم، عہدوں پربحال

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے 24 جوڈیشل افسروں کے خلاف جاری محکمانہ کارروائی ختم کر تے ہوئے انہیں عہدوں پر بحال کردیا۔ بحال ہونے والے جوڈیشل افسروں میں 2 ایڈیشنل سیشن ججز اور 22 سول ججز شامل ہیں۔ جوڈیشل افسروں میں ایڈیشنل سیشن جج سید احسن محمود بخاری اور محمد علی رانا جبکہ سول ججز میں شیخ اللہ بخش، نوید کامران لنگڑیال، شاہد نواز کھچی، عابد زبیر، محمد اکرم آزاد، نصرت علی صدیقی ملک، عبد الکریم ، محمد افضال بھٹی، شہزاد اسلم، بابر حسین ، ندیم خضر رانجھا، ساجد محمود شیخ، ندیم عباس ساقی، عبدالستار بوسال، شہزاد احسن بٹ، ایم خالد محمود وڑائچ، فیض احمد رانجھا، محمد عنایت گوندل، ملک اللہ دتہ انجم، محمد نوازش خان، محمد منصور عطا اور حافظ محمد اقبال کلیار شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن