دینی جماعتوں کے زیر اہتمام یوم تحفظ ناموس رسالت اور وفائے رسول منایا گیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر کی نمائندہ جماعت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پرجمعہ 9اکتوبرکو ملک بھرمیں یوم تحفظ ناموس رسالت منایا گیا جس کے تحت تمام مکاتب فکر کے علماءو خطباءملک بھرکی ہزاروں مساجد میں قانون توہین رسالت کو عملاً ناقابل عمل بنانے کی یہودی وقادیانی ناپاک سازشوں اور توہین رسالت کی مجرمہ آسیہ مسیح کی بریت کے متنازع و غیر منصفانہ فیصلے کیخلاف بھرپور صدائے احتجاج بلندکرتے ہوئے لاکھوں عوام الناس سے مذمتی قرار دادیں پاس کرائیں۔ دینی جماعتوں نے ملک کے مختلف چھوٹے اور بڑے شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیئے اور تحفظ ناموس رسالت جلوس و ریلیاں نکالیں احتجاجی جلوس و مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی و دیگر رہنماﺅں نے کہاکہ ناموس رسالت سے غداری کرنے پر پورا ملک سراپا احتجاج اور پورا عالم اسلام غم میں ڈوبا ہوا ہے۔ عاشق رسول غازی ممتاز قادری کو پھانسی اور آسیہ مسیح کو معافی دینے پر ہر دل مسلم خون کے آنسو رو رہا ہے ایسے غیر منصفانہ عمل کیخلاف احتجاج اور تحفظ ناموس رسالت تحریک بھرپور انداز سے جاری و ساری ہے۔ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام یوم تحفظ ناموس رسالت پر دیگر شہروں کی طرح لاہور میں تحفظ ناموس رسالت مظاہرہ قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں ہائیکورٹ کے باہرجی پی او چوک پرکیا گیا جس میں علماءوکلاءنے بھرپور شرکت کی ناموس رسالت ایکٹ کے حق میں شدید نعرہ بازی کی اور قانون توہین رسالت کو عملاً غیر مﺅثر کرنے کیخلاف سخت احتجاج کیا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شرکاءنے کہاکہ بیرونی دباﺅپر ہونے والے فیصلوں پر پورا ملک سراپا احتجاج ہے عاشق رسول کو پھانسی اور شاتمہ رسول کو معافی کیا انصاف ہے، ملعونہ آسیہ مسیح کی برریت کے فیصلے پر پورا عالم کفر خوش اورپورا عالم اسلام مضطرب ہے۔ دریں اثنا پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کی اپیل پر دینی جماعتوں نے ملک بھر میں آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف احتجاج کے طور پر جمعہ کو یو م وفائے رسول ﷺ کے طور پر منا یا،اس سلسلہ میں چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے ریلیاں منعقد کی گئیں ۔اس موقع پرسربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری، پیر سیف اللہ نقشبندی نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزرا کے بیانات آگ پر تیل ڈالنے کے مترادف ہیں۔ حکومت دانائی کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے خود اشتعال انگیزی کی طرف بڑھ رہی ہے مذاکرات کا ارستہ اختیار کرنے کی بجائے حکومت دینی طبقہ کو مظاہروں، دھرنوں اور احتجاج کی طرف راغب کر رہی ہے۔ حکومت کو تمام مکاتب فکر کے علماءو مشائخ اور دینی جماعتوں کے قائدین سے مل کر ملک وقوم کو موجودہ بحران سے نکالنے کا راستہ اختیار کرناچاہئے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ و تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی اپیل پر لاہور،گوجرانولہ،گجرات،حافظ آباد،سیالکوٹ، ملتان ،اٹک،کوہاٹ،ہری پو ہزارہ ،مظفرآباد،کراچی،کوئٹہ سمیت پورے ملک میں یوم عشقِ رسول ﷺ منایا گیا ۔اس موقع پر ہزاروں خطباءنے پورے ملک میںتحریک تحفظ ناموسِ رسالت کو منظم کرنے کیلئے خطبات دیے۔مرکز صراطِ مستقیم جامع مسجد رضائے مجتبی میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا عشقِ رسول ﷺ مسلمانون کی سب سے بڑی قوت ہے ۔چودہ صدیوں کے گزر جانے کے باوجود آج بھی مسلمان حضرت محمد ﷺ سے اپنی جانوں سے بڑھ کر پیار کرتے ہیں۔ملتان میں آسیہ مسیح کی رہائی کے فیصلے کے خلاف مجلس احرار اسلام پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا قائد احرار عطاءالمہیمن بخاری اور دیگر نے ملک کے مختلف اضلاع میں اجتماعات جمعہ اور احتجاجی پروگراموں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت کے مرتکب کو آج تک پاکستان میں سزا نہیں دی گئی اور آسیہ مسیح کی رہائی اسی کا تسلسل ہے۔


یوم تحفظ ناموس رسالت

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...