مجھے معلوم ہے کہ کن قوتوں کے درمیان جھگڑا ہے میرے بعد میری اولاد خدمت کرے گی زرداری

نوابشاہ/ کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی + صباح نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی نے ہزاروں افراد کو روزگار دیا، ہم بی بی شہید کا مشن جاری رکھیں گے۔ نوابشاہ میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے معلوم ہے کہ کن قوتوں کے درمیان جھگڑا ہے اس کے باوجود اپنے بیٹے اور بیٹیوں کو میدان میں اتارا ہے۔ بلاول بھٹو، بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں، موت برحق ہے میرے بعد میری اولاد خدمت کرے گی، ہم سے بڑے لوگ سامنے آئے لیکن اب ان کا نام و نشان نہیں۔ این این آئی کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کے نمائندہ افراد پر مشتمل تیسری سیاسی قوت کی تشکیل کے لیے ایک نکاتی ایجنڈے پر صلاح و مشورہ شروع کردیا ہے۔ سعودی عرب کے ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی اور تحریک انصاف کی حکومت سندھ کے خلاف مہم جوئی پر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے ناراض رہنما وسیع تر مشاورت کے بعد ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے گزشتہ دنوں دورہ سندھ میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں جو کچھ کہا تھا اس کو پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنی صوبائی حکومت کے خلاف مہم جوئی سے تعبیر کیا تھا۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماﺅں نے اس پر شدید ردعمل بھی ظاہر کیا تھا۔ اخبار نے دعوی کیا ہے کہ سابق صدر نے آئندہ بلدیاتی انتخابات سے قبل شہری اور دیہی سندھ میں ہم خیال پارٹیوں کے وسیع ترسیاسی اشتراک اور اتحاد کے لئے تجاویز پیش کردی ہیں۔ ذرائع نے کہاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات سے قبل وسیع تر مشاورت پر اتفاق بھی کرلیا گیا ہے۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سندھ کے شہری و دیہی علاقوں میں پی پی پی کے ہم خیال سیاسی رہنماﺅں پر مشتمل نئے سیاسی گروپ کے قیام کے لئے متحرک ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے ناراض وغیرفعال رہنماﺅں پر مشتمل نیا سیٹ اپ سامنے لانے کے لئے شہری و دیہی سندھ کی سیاسی قیادت کے مابین مشاورت اور رابطوں کا عمل دبئی تک وسیع ہو گیا ہے۔ صباح نیوز کے مطابق آصف زرداری کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ مجھ سے کونسی طاقتیں نبردآزما ہیں لیکن پھر بھی اپنے بچوں کو اس جنگ میں سپاہیوں کی حیثیت سے اتار چکا ہوں۔ نواب شاہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آنکھیں دیکھنے کے لیے ہوتی ہیں اور میں سب کچھ دیکھ رہا ہوں، سابق صدر نے کہا کہ پاکستان کی آبادی بڑھتی جارہی ہے اور آنے والے چند برس میں ہمیں پریشان ہونا پڑے گا اس لیے ابھی سے اقدامات اٹھانے ہوں گے اور ہمیں مستقبل کی نسلوں کی بہتری کے لیے سوچنا ہوگا۔
زرداری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...