ایم کیو ایم پاکستان کمیٹی نے فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کردی

Nov 10, 2018

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی کے سابق سربراہ فاروق ستار کی تنظیم کی بنیادی رکنیت خارج کردی، رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کارکن فاروق ستار سے کسی قسم کا میل جول نہ رکھیں۔ فاروق ستار نے پارٹی رکنیت ختم کرنے کے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی رکنیت ختم کرنے کا میڈیا سے پتہ چلا ان کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ بہادر آباد والوںنے پارٹی پر قبضہ کر رکھا ہے۔ میںرابطہ کمیٹی کے اس نام نہاد فیصلے کو مسترد کرتا ہوں۔ آج بھی ان کی یہ ہمت اور اخلاقی جرات نہیں تھی کہ یہ وجوہات بتاتے۔ ان میں اتنی ہمت نہیں کہ فیصلہ کارکنوں کے سامنے اعلان کرتے۔ فیصلہ پارٹی منشور کے خلاف ہے کسی فریق کو سنے بغیر رکنیت ختم کرنا اتنی کیا عجلت تھی؟ مجھے پارٹی سے نکالنا بزدلانہ فیصلہ ہے، نوٹس کے بعد طریقہ کار کے مطابق میرا جواب سنا جاتا انکی من مانیوں اور مفادات پر مبنی فیصلوں سے کارکن مایوس ہو گئے تھے۔ میڈیا کے ذریعے علم ہوا کہ آج میری ایم کیو ایم سے 39 سالہ رفاقت کو چند ٹھیکیداروں نے ختم کر دیا پارٹی سے 39 سالہ رفاقت کو ٹھیکیداروں، آمروں، قبضہ گروہ نے اپنے مفادات کی بھینٹ چڑھایا۔
فاروق ستار

مزیدخبریں