اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف حکومت کی کارکردگی سے متعلق گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے سروے میں 49 فیصد پاکستانیوں نے رائے دی ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے بہتر ہے۔ چاروں صوبوں سے مرد و خواتین سے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے متعلق پوچھا گیا 27 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں موجودہ حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے بدتر ہے 18 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں موجودہ، گزشتہ حکومت کی کارکردگی میں کوئی فرق نہیں، سروے کے دوران 6 فیصد افراد کارکردگی سے متعلق نہیں جانتے تھے سروے کے دوران 1550 مرد و خواتین سے حکومت کی اب تک کی کارکردگی سے متعلق پوچھا گیا سروے 29 اگست سے تین ستمبر تک کیا گیا غلطی کا مارجن دو سے تین فیصد رکھا گیا۔
گیلپ