آسیہ کی رہائی عالمی دباﺅ کانتیجہ، ناموس رسالت کےلئے سڑکوں پر آنا ہوگا:فضل الرحمان

چکدرہ ( نا مہ نگار ) جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملعونہ آسیہ بی بی کی رہا ئی بین الاقوامی دبا ﺅکے تحت عمل میں لائی گئی حکومت اور دیگر ذمہ داران تسلیم کریں جس کا وا ضح ثبوت امر یکہ سمیت پورے یورپی ممالک کا چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کر نا ہے۔ وہ چکدرہ میں جامعہ رحمانیہ میں علماءکنونشن سے خطاب کر رہے تھے، جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ آسیہ کی رہائی بین الاقوامی دباﺅکے تحت عمل میں لا ئی گئی ہے اگر ملک میں نظریہ اسلام کا تحفظ نہ ہو تو ہم بھی ملک کے جغرافیائی حدود کی حفاظت کی پرواہ نہیں کریں گے جب سے عمران خان کی حکو مت آئی قادیا نی مشینری اور یہودی لا بی نے خوشیا ں منا ئیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمائمہ ملک سے باہر بیٹھ کر بھی پاکستانی حکو مت کے معا ملات میں مداخلت کر رہی ہے جب تک پاکستان میں یہو دی لا بی کی طاقت سے آنے والی حکومت ختم نہیں ہو تی تب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔حرمت رسول اور ناموس رسالت کی خاطر ہمیں سڑکو ں پر آنا ہو گا کیونکہ یہ ہمارے عقیدے اور ایمان کا مسئلہ ہے۔ عمران خان پہلے بھیک مانگنے کے مقابلے میں خودکشی کو ترجیح دینے کا اعلان کرتے تھے اب خود بھیک مانگنے باہر دنیا کے چکر لگا رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھاند لی کی بنیاد پر قائم ہو نے والی حکومت کو کھبی تسلیم نہیں کیا، ستر دنوں میں ناکام پالیسیوں نے معیشت کا بھرکس نکال دیا ہے ،ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کرنے والے آج دنیا بھر میں بھیک مانگنے ہر مجبور ہیں، عمران خان یہودیوں کو ایجنٹ اورپی ٹی آئی مغرب کا نمائندہ جماعت ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں بلکہ مدارس کو ختم کرنے کے خلاف جنگ تھی، ریاست اپنی ناکامی تسلیم کرے۔
مولانا فضل الرحمان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...