سابق کرکٹر سعید انور، محمد یوسف نے نماز جمعہ پارلیمنٹ ہائوس میں ادا کی، قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی

لاہور + اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر، نمائندہ سپورٹس، این این آئی) ماضی کے معروف اور ریکارڈ ساز کھلاڑی سعید انور اور محمد یوسف نے نماز جمعہ پارلیمنٹ ہائوس میں ادا کی جبکہ نماز جمعہ کا اردو میں خطبہ سعید انور نے دیا جبکہ محمد یوسف نے اجتماعی دعا کروائی۔وہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان سے ملاقات کیلئے پارلیمنٹ ہائوس آئے تھے تو پارلیمنٹ ہائوس کے خطیب مولانا احمدکی دعوت پر سعید انور نے نماز جمعہ کا اردو خطبہ دیا جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔ بعد ازاں پارلیمنٹ ہائوس کے ملازمین اور نمازیوں نے ان سے ملاقات بھی کی اور انہوں نے مولانا احمد کے حجرے میں غیر رسمی گفتگو بھی کی۔ سعید انور، محمد یوسف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔ حلیمہ ہائی سکول پشاور کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...