افغانستان میں آپریشن ، جھڑپیں، 25 طالبان،23 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

کابل (سنہوا+ نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں آپریشن اور جھڑپوں میں 25طالبان اور 23اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ صوبہ فریاب کے علاقے دولت آباد میں جھڑپ میں 20طالبان مارے گئے ہیں اور طالبان ریڈ یونٹ کے کمانڈر ملا نجیب اللہ سمیت 13 عسکریت پسند زخمی ہوئے ہیں۔ شمالی صوبہ قندوز کے علاقے قلعہ ظل میں بھی جھڑپ کے دوران 5 طالبان اور 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 5 طالبان اور 10 اہلکار زخمی ہوئے۔ افغان صوبے تخار میں طالبان کے حملوں میں افغان فورسز کے 10 اور پولیس کے 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق جوابی کارروائی میں متعدد طالبان بھی مارے گئے۔ طالبان نے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔

ای پیپر دی نیشن